ورلڈکپ بھارت میں کھیلنے کا فیصلہ حکومتی کمیٹی کرے گی

بھارت کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت ہدایت دے گی، ذکا اشرف

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شرکت؛ وزیراعظم نے ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی (فوٹو: گلوبل اتھلیٹ مینجمنٹ)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے بھارت کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت ہدایت دے گی۔

ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے آئی سی سی نے ہم سے پوچھا تھا، بورڈ نے معاملہ حکومت کو ریفر کرتے ہوئے وزیر اعظم اور پیٹرن شہباز شریف کو خط لکھا تھا تاہم انہوں نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت ہدایت دے گی، وینیوز کے بارے میں بھی حکومت بہتر فیصلہ کرسکتی ہے کہ کہاں جانا اور کہاں نہیں جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کے نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی

بھارت میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے وفد بھجوانے کا فیصلہ کمیٹی کو کرنا ہے ہم صرف انکی ہدایت پر عمل درآمد کریں گے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔


مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شرکت؛ وزیراعظم نے ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی

شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا سری لنکا سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا تاہم میچ 14 اکتوبر کو ری شیڈول کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ ٹکٹس کی آن لائن فروخت کب شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔

ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story