سابق کپتان وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میرے اوپر جو بھاری ذمہ داری عائد کی ہے اس پر قوم کو مایوس نہیں کروں گا، وقار یونس


ویب ڈیسک May 06, 2014
میرا اولین مقصد ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کو تشکیل دینا ہے، وقار یونس ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر اور کپتان وقار یونس کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وقار یونس کو آئندہ 2 سالے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا ییڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی 3 رکنی ٹیم نے کیا جس میں معین خان، انتخاب عالم اور ہارون الرشید شامل تھے۔

وقار یونس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ پی سی بی نے ان کا انتخاب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر کیا اورمیرا اولین مقصد ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کو تشکیل دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے میرے اوپر جو بھاری ذمہ داری عائد کی ہے اس پر میں قوم کو مایوس نہیں کروں گا، کوشش کروں گا کہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

واضح رہے کہ وقار یونس اس سے قبل بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، انہوں نے مئی 2011 میں ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دے دیا تھا، وقار یونس 87 ٹیسٹ اور 262 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔