چین کا سی پیک کو مثالی بنانے کیلیے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کا عزم

عالمی منظر نامے میں کسی بھی تبدیلی کے باوجود چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا؛ صدر شی جنپنگ


ویب ڈیسک August 01, 2023
عالمی منظر نامے میں کسی بھی تبدیلی کے باوجود پاکستان کے ساتھ ہیں، چینی صدر (فوٹو: فائل)

صدر شی جنپنگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چین CPEC کو مثالی منصوبہ بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا چاہے بین الاقوامی منظر نامے میں کوئی تبدیلی کیوں نہ ہو۔

چینی صدر شی جنپنگ نے اسلام آباد میں منعقدہ سی پیک کی دہائی کی تقریبات کے موقع پر مبارکباد کے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، چاہے عالمی منظرنامے میں کوئی بھی تبدیلی کیوں نہ ہوجائے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر (CPEC) کو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ایک مثالی منصوبے کو مکمل کرکے اعلیٰ، معیاری اور پائیدار ترقی و روزگار کے موقع پیدا کرے گا جس سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

صدر شی جنپنگ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ 2013 میں اپنے آغاز کے بعد سے چین اور پاکستان وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصول کے تحت CPEC کو آگے بڑھا رہے ہیں اور بہت سی ابتدائی فوائد حاصل بھی کرچکے ہیں۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ چین اور پاکستان کے درمیان ہمہ وقت دوستی کا واضح ثبوت ہے اور یہ ایک اہم بنیاد فراہم کرتا ہے۔ نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں