لاہور پسند کی شادی کرنے والی خاتون پر سوتیلے بھائی رشتہ داروں کا تشدد

سرعام تشدد کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آگئی


ویب ڈیسک August 01, 2023
فوٹو : اسکرین گریب

پسند کی شادی کرنے والی خاتون پر سوتیلے بھائی اور رشتہ داروں نے تشدد کرکے زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کاہنہ میں چند روز قبل پیش آیا جہاں ملزم امجد سوتیلی بہن آمنہ پر تشدد کرتا رہا، دیور اور دیگر رشتہ دار چھڑوانے آئے تو ان پر بھی تشدد شروع کر دیا۔

ملزم امجد جھگڑے کے دوران آہنی راڈ کا استعمال کرتا رہا، متاثرہ خاتون اور دیگر افراد کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سرعام تشدد کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں