بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل میں کچھ حقیقت ہے اورکچھ مبالغہ آرائی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے جج نامزد کرنے کی درخواست کردی، محسن نقوی


ویب ڈیسک August 01, 2023
اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے جج نامزد کرنے کی درخواست کردی، محسن نقوی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل میں کچھ حقیقت ہے اورکچھ مبالغہ آرائی۔

محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں یونیورسٹیوں میں ہراسگی کے واقعات کی سدباب کیلئے خاتون صوبائی سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی، طالبات کی پروٹیکشن کیلئے ہر یونیورسٹی میں خاتون پروفیسر کی سربراہی میں ہراسمنٹ سیل قائم ہوگا، صوبائی اوریونیورسٹی لیول پر ہراسمنٹ سیل دو دن میں کام شروع کردیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے عدالت عالیہ کو جج نامز د کرنے کی درخواست دی ہے، امید ہے نامزدگی کے 15دن کے اندر رپورٹ سامنے آجائے گی، والدین کیلئے یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بچیوں کے تحفظ کے احساس کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، بہاولپور اسکینڈل میں کچھ حقیقت ہے اورکچھ مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا، ایف آئی اے سمیت اداروں کی رپورٹس آچکی ہیں لیکن جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حتمی تصور کی جائے گی،جو بھی ملوث ہوا سزا سے نہیں بچ سکے گا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹی کو خوش کرنے نہیں آئے، جو الیکشن کمیشن کہے گا وہ کریں گے، (ن) لیگ،پی پی اورپی ٹی آئی کو شکایت ہوسکتی ہے پیشگی معذرت کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں