صدرمملکت کا گورنر خیبر پختونخوا کوفونباجوڑ دھماکہ متاثرین سے اظہار ہمدردی

دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صدر عارف علوی

گورنر کے پی کے نے اظہار ہمدردی پرصدر کا شکریہ ادا کیا:فوٹو:فائل

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو ٹیلی فون کیا اور باجوڑ دھماکے میں اموات پر اظہار افسوس کیا۔


صدر مملکت نے باجوڑ دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ شہدا کے درجات بلندی، لواحقین کو صبر و جمیل اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

گورنرکے پی کے حاجی غلام علی نے باجوڑ دھماکہ کے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی پر صدرمملکت کا شکریہ ادا کیا۔
Load Next Story