لاہور 40 کروڑ روپے کا جھنڈا لگانے کا منصوبہ پنجاب حکومت سے جواب طلب

ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے 4اگست کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

(فوٹو : فائل)

یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں لبرٹی پر 40 کروڑ روپے کا جھنڈا لگانے کے منصوبے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے 4اگست کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس راحیل کامران نے شہری عامر سکندر کی درخواست پر سماعت کی۔


درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نگراں حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر 400 ملین کا جھنڈا لگانے کی منظوری دی ہے، ملکی معاشی صورتحال بدترین ہے، سیلاب متاثرین کی ابھی تک مکمل بحالی نہیں ہوئی لہٰذا 400 ملین کا جھنڈا لگانا حکومتی شاہ خرچیوں کے مترادف ہے۔

استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کو ایسے اقدامات کرنے سے روکنے اور جھنڈے کے لیے مختص رقم عوامی فلاح پر لگانے کا حکم دے۔
Load Next Story