دی ہنڈریڈ پاکستان کے کونسے 6 کھلاڑی کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے

بابراعظم اور رضوان کو ڈرافٹنگ میں کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا تھا


ویب ڈیسک August 01, 2023
بابراعظم اور رضوان کو ڈرافٹنگ میں کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا تھا (فوٹو: فائل)

انگلش لیگ دی ہنڈریڈ میں 6 پاکستانی کھلاڑی کھیلتے ہوئے دیکھائی دیں گے۔

پاکستان کی جانب سے انگلش لیگ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی کی ٹیم ویلش فائر کی طرف سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اِن ایکشن ہوں گے جبکہ اسامہ میر اور زمان خان مانچسٹر اوریجنلز اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

آل راؤنڈر شاداب خان برمنگھم فینکس اور نوجوان پیسر احسان اللہ اوول انوینسیبلز کی نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ؛ مائیک ہسی نے شاہین، حارث سے توقعات وابستہ کرلیں

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے 2 سال بعد دوبارہ دی ہنڈریڈ لیگ کی معروف فرنچائز ویلش فائر میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے مارچ میں ڈرافٹنگ میں حصہ لیا اور دو پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی کو ایک لاکھ یورو یعنی (2 کروڑ 76 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) جبکہ حارث رؤف 60،000 پاؤنڈ یعنی (22 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ریزرو قیمت پر منتخب کیا تھا۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی

ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا جس کے افتتاحی میچ میں سدرن بریوز اور ٹرینٹ راکٹس کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

4 ہفتے تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 24 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 27 اگست کو لارڈز میں منعقد ہوگا، 2022 میں دی ہنڈریڈ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران نصف ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں