ہالی وڈ فلم ’باربی‘ کو پنجاب میں نمائش کے لئے اجازت مل گئی

فلم کو وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر فل بورڈ کے ریویو کیلئے روکا گیا تھا، صوبائی وزیر عامر میر


Staff Reporter August 01, 2023
فوٹو : فائل

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ فلم سینسر بورڈ پنجاب نے ہالی وڈ فلم 'باربی' کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے کلیئر کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فلم کو وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر فل بورڈ کے ریویو کیلئے روکا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 'باربی' کو قابل اعتراض مواد کی وجہ سے روک کر سینسر بورڈ کے فل بورڈ کے پاس ریویو کے لیے بھیجا گیا اور فلم کا ریویو سیشن چئیرمین سینسر بورڈ توقیر ناصر سمیت تمام ممبران نے دیکھا۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ فل بورڈ نے فلم کے قابل اعتراض حصے سینسر کرنے کے بعد اسے نمائش کے لیے کلئیر کر دیا اور اب 'باربی' پنجاب کے سینما گھروں میں جلد ریلیز کر دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں