آسٹریلوی ساحل پر ملنے والی پُر اسرار شے کی حقیقت کھل گئی
ساحل پرنمودا ہونے والی یہ پُر اسرار سلینڈر نما شے بھارتی راکٹ کا ملبہ ہے، آسٹریلوی خلائی ایجنسی
گزشتہ ماہ آسٹریلوی ساحل پر نمودار ہونے والی سلینڈر نما پُر اسرار شے کی حقیقت کھل گئی۔
آسٹویلوی خلائی ایجنسی کے مطابق ساحل پرنمودا ہونے والی یہ پُر اسرار سلینڈر نما شے بھارتی راکٹ کا ملبہ ہے۔
خلائی ادارے نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مغربی آسٹریلیا کے علاقے گرین ہیڈ میں ایک ساحل سے ملنے والی شے کے متعلق قوی امکان ہے کہ وہ بھارت کی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کی جانب سے لانچ کیے جانے والے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل سے علیحدہ ہونے والے تھرڈ اسٹیج کا ملبہ ہو۔
ٹویٹ میں ادارے کا کہنا تھا کہ ملبہ اسٹوریج میں رکھا ہے اور آسٹریلوی اسپیس ایجنسی بھارتی ایجنسی (جو اگلے اقدام کا تعین کرنے کے لیے مزید تصدیق فراہم کرے گی) کے ساتھ مل کر معاملات طے کر رہی ہے جن میں اقوامِ متحدہ کے خلائی معاہدے کے تحت عائد ہونے والی ذمہ داریاں شامل ہیں۔
1968 میں طے پانے والے اقوامِ متحدہ کے معاہدے کے مطابق بازیاب ہونے والا خلائی ملبہ اصل ملک کو واپس کیا جائے گا۔