پی ٹی آئی نے عثمان بزدار اورخسرو بختیار سمیت 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

ارکان کو پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پرنکالا گیا، سیکریٹری جنرل نے بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک August 01, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اورسابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار سمیت 22 ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا، سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جن افراد کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے ان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سابق وفاقی وزیرمخدوم خسرو بختیار،سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری بھی شامل ہیں۔

اکرم کانو، محی الدین سولنگی، مخدوم افکار الحسن، راجا محمد سلیم ، احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان علیزائی اور سلمان خان گدوکا کی بھی بنیادی ختم کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں میاں شفیع محمد، سید محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ، محمد افضل، سید محمد ندیم شاہ، احتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل،جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک اور محمد اختر ملک کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

ان تمام افراد کو پاکستان تحریک انصاف کا نام، عہدہ اور رکنیت کا استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے،

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں