پشتون تحفظ موومنٹ اور متحدہ لندن کے کارکنان کی نظربندی کالعدم قرار

محکمہ داخلہ کو یہ اختیار ہی نہیں کہ وہ نقص امن کا جواز بنا کر شہریوں کو حراست میں رکھے، عدالت


ویب ڈیسک August 02, 2023
[فائل-فوٹو]

سندھ ہائیکورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے 10 اور متحدہ لندن کے 2 کارکنان کی نظر بندی کالعدم قرار دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں پارٹیوں کے کارکنان کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت نے سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کو احکامات دیئے ہیں کہ اگر شہری کسی دیگر مقدمات میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کردیا جائے۔

جسٹس عدنان اقبال چوہدری اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پشتون تحفظ موومنٹ کے 10 اور متحدہ لندن کے 2 کارکنان کی نظر بندی کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے آبزرویشن میں کہا ہے کہ سیدھی اور سادہ سی بات ہے کہ محکمہ داخلہ کو یہ اختیار ہی نہیں کہ وہ نقص امن کا جواز بنا کر شہریوں کو حراست میں رکھے۔ اس لیئے عدالت اس نظر بندی کو کالعدم قرار دیتی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ لندن کے کارکنان نے کورنگی کے علاقے میں بغیر اجازت ریلی نکالی اور راستے بند کیئے جس پر تھانہ کورنگی میں مقدمہ درج ہوا جبکہ پشتون تحفظ موومنٹ کے 10 کارکنان نے بھی پارٹی کے تحت انتظامیہ سے اجازت لیئے بغیر مظاہرہ کیا اور عام ٹریفک کے لیئے راستے بند کر دیئے جس پر ان کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں