سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی

ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل حملہ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی


ویب ڈیسک August 02, 2023
ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل حملہ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔ فوٹو:فائل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل حملہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ کہا گیا ہے کہ انہوں نے 2020 کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، ان پر کار سرکار میں مداخلت کرنے کاالزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ دستاویزات سے متعلق آڈیو لیک

ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائی گئی فرد جرم میں ان پر امریکا کو دھوکہ دینے اور لوگوں کے حقوق پامال کرنے کے الزامات شامل ہیں۔ سابق صدر پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں