پاکستان اور برطانیہ میں براہ راست پروازوں کی بحالی میں پیشرفت متوقع
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ DFT کے ایوی ایشن سیکیورٹی کے سربراہ پاکستان پہنچ گئے
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی(ڈپارٹمنٹ فارٹرانسپورٹ) کے ایوی ایشن سیکیورٹی کے سربراہ پیٹررابنسن پاکستان پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی کے ایوی ایشن سیکیورٹی کے سربراہ پیٹررابنسن منگل کی صبح پاکستان پہنچے،ان کے دورے کے دوران ہونیوالی اہم ملاقاتوں کے بعد پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پیٹررابنسن کا دورہ حالیہ پاکستان سول ایوی ایشن بل اور پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی بل کی منظوری کے تناظر میں عمل میں آرہا ہے، پاکستان کی طرف سے یہ قانون سازی برطانیہ سمیت بین الاقوامی ایوی ایشن حلقوں کی جانب سے درخواست کے بعد کی گئی۔