شاہ رخ خان کے گانے ’ زندہ بندہ‘ کا سوشل میڈیا پر راج

’زندہ بندہ‘ نے مقبولیت میں بی ٹی ایس اور شکیرا کے گانوں کو پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک August 02, 2023
شاہ رخ خان نے گانے میں ایک ہزار خواتین پرفارمرز کے ساتھ ڈانس کیا ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم 'جوان ' کے گانے نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے۔

میگا اسٹار شاہ رخ خان کا ' زندہ بندہ' نے ریلیز کے ساتھ ہی نئی تاریخ رقم کردی ۔ ' زندہ بندہ' 24 گھنٹے میں یو ٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا بن گیا۔ یو ٹیوب کی عالمی ٹرینڈز کی لسٹ میں ' زندہ بندہ' نمبر ون پر ٹرینڈ کررہا ہے۔



شاہ رخ خان کے گانے نے سوشل میڈیا پر مقبولیت میں کورین بینڈ بی ٹی ایس اور گلوکارہ شکیرا کے مقبول ترین گانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 'زندہ بندہ ' کو اب تک یوٹیوب پر 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ افراد لائیک کرچکے ہیں۔

فلم 'جوان ' کے گانے ' زندہ بندہ' میں شاہ رخ خا ن نے ایک ہزار خواتین پرفارمرز کے ساتھ ڈانس کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں