گنیز ورلڈ ریکارڈ میسی نے رونالڈو کو پھر پیچھے چھوڑ دیا

عالمی تنظیم نے سب سے زیادہ ٹائٹلز جتوانے والے کھلاڑی کی فہرست جاری کردی


ویب ڈیسک August 02, 2023
عالمی تنظیم نے سب سے زیادہ ٹائٹلز جتوانے والے کھلاڑی کی فہرست جاری کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے ایک بار پھر پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بطور فٹبالر سب سے زیادہ ٹائٹلز کا تازہ ترین چارٹ شیئر کیا، جس میں انٹرمیامی کلب کے میسی کو سر فہرست دیکھا جاسکتا ہے، اسٹار فٹبالر کی موجودگی میں انکی ٹیمز نے 41 ٹائٹلز جیتے ہیں۔

سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسیٹانو رونالڈو فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے اب تک 40 ٹائٹلز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: میسی نے رونالڈو کو ایک اور محاذ پر پیچھے چھوڑ دیا

اسی طرح پولینڈ کے رابرٹ لیوینڈوسکی کی موجودگی میں انکی ٹیمز نے 9، فرانس کے کیلان ایمباپے نے 5 جبکہ بزایلی کپتان نیمار جونئیر نے 4 ٹائٹلز جتوائے ہیں۔

میسی کے دیگر ریکارڈز مندرجہ ذیل ہیں:

لالیگا کیریئر میں سب سے زیادہ گولز، یورپی گولڈن شو ایوارڈ کی سب سے زیادہ جیت، ایک کیلنڈر سال میں فٹبال کے سب سے زیادہ گولز اور 5 ورلڈکپ مقابلوں میں گولز اسکور کرنے کا منفرد ریکارڈ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: لیونل میسی کی فیملی کے ساتھ گروسری شاپنگ کی ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ لیونل میسی نے حال ہی میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہہ کر امریکی کلب انٹرمیامی کو جوائن کیا تھا۔

دوسری جانب پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سال 2022 کے اختتام پر سعودی پرو لیگ میں النصر کی ٹیم کو جوائن کیا تھا، بطور فٹبالر وہ اسوقت دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں