ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ پاکستان بدستور پہلے نمبر پر قابض

بھارتی ٹیم ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کے ساتھ دوسرے نمبر موجود ہے

بھارتی ٹیم ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کے ساتھ دوسرے نمبر موجود ہے (فوٹو: سری لنکن بورڈ)

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی تازہ ترین رینکنگ سامنے آگئی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی رینکنگ میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کامیابی کے ساتھ 24 پوائنٹس کے ہمراہ پاکستان پہلی پوزیشن پر قابض ہے جبکہ بھارتی ٹیم ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کے ساتھ 16 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

رینکنگ میں دفاعی چیمپئین آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بالترتیب 5، 5 میچوں میں 2 فتح، 2 ہار اور ایک ڈرا میچ کے ساتھ 26 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم لنکن سرزمین پر سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی


اسی طرح ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیموں نے 2، 2 میچز کھیل رکھے ہیں تاہم کالی آندھی ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کیساتھ 4 پوائنٹس اور لنکن ٹائیگرز مسلسل دو میچز ہار کر چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز میں فتح؛ کون کون سے کرکٹرز لنکن پریمئیر لیگ میں نظر آئیں گے؟

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی اس سائیکل میں بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے ابھی کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

Load Next Story