پختونخوا گرمی کی شدت میں اضافہ 8 اگست سے شدید بارش کی پیشگوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں موسم خشک اور گرم رہے گا، آئندہ ہفتے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان

(فوٹو: فائل)

خیبر پختون خوا میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ 8 اگست سے صوبے میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے بیشتر حصوں میں رواں ہفتے کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا۔


پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ پختون خوا میں 8 اگست سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

خیبر پختون خوا کے حالیہ مون سون اسپیل میں پشاور میں سب سے کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ اس کی نسبت صوبے کے دیگر حصوں میں مون سون سے کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
Load Next Story