جج کی اہلیہ کا گھریلو ملازمہ پر تشدد ازخود نوٹس کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست
درخواست سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں دائر کی گئی،از خود نوٹس لے کر سول جج کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی استدعا
جج کی اہلیہ کے گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کے خلاف از خودنوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
رانا نعمان نے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے گھریلو ملازمہ رضوانہ پر غیر انسانی تشدد کے خلاف ازخود نوٹس لینے کے لیے درخواست سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سول جج کی اہلیہ نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا ، جس سے گھریلو ملازمہ تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سول جج کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی جائے۔ عدالت اس معاملے پر ازخود نوٹس لے۔