پاکستان اور ایران کا انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کیلئے ہاٹ لائن کے قیام پر اتفاق

دونوں ممالک کے درمیان پاک ایران بارڈر پرخصوصی ٹاسک فورس یا مشترکہ کمیشن قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، چوہدری نثار


ویب ڈیسک May 06, 2014
پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، ایرانی وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی فوٹو: این این آئی

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے لئے ہاٹ لائن قائم کی جائے گی۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ایرانی ہم منصب عبد الرضا رحمانی فضلی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مضبوط تعلقات وقت کی ضرورت ہے اور حکومت کی خواہش ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات ان کے عوام کی امنگوں کے عکاس ہوں اور جس سے خطے میں امن وسلامتی قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایران سے کوئی مسئلہ نہیں، دونوں ممالک نے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے پر اصولی اتفاق کیا ہے جس سے اطلاعات کے تبادلے میں مدد ملے گی جبکہ فریقین نے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کے ایران کے دورے سے قبل پاک ایران بارڈر پر خصوصی ٹاسک فورس یا مشترکہ کمیشن قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اس موقع پرایرانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا پاکستانی قیادت کے ساتھ ان کی نہایت مفید ملاقاتیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ ایران سے مزید مضبوط ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں