ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کا فیصلہ حکومتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج کو ہوگا

اجلاس کی سربراہی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے

اجلاس کی سربراہی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو ہوگا۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے سربراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے اور اس اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف بھی شریک ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کاٸرہ، طارق فاطمی شامل ہیں جبکہ حساس ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔

کمیٹی بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ کے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شمولیت پر غور کرے گی اور خاص طور پر احمد آباد کو پاکستان بمقابلہ بھارت کے متوقع مقابلے کے مقام کے طور پر جائزہ لے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ شیڈول میں تبدیلی پاکستان نے بھارتی درخواست قبول کرلی

بعدازاں کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی جو میگا ایونٹ میں ملک کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔


دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کے میچز میں ردوبدل کیا ہے جبکہ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شرکت؛ وزیراعظم نے ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی

ذرائع کے مطابق بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور نیدلینڈز کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کے نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی

ترمیم شدہ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے، یہ میچ اب 10 اکتوبر کو ہوگا۔
Load Next Story