لاہور ائرپورٹ تھائی لینڈ اور دوحا جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تین مختلف کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج
اے این ایف نے لاہور ائرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران تھائی لینڈ اور دوحا جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد کرلی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پر 3 مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔
لاہور ائرپورٹ سے تھائی لینڈ جانے والے وہاڑی کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو تھائی ائر کی پرواز ٹی جی 346کے ذریعے بنکاک جا رہے تھے۔ ملزمان کے پیٹ سے 46 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔
دوسری کارروائی کے دوران ایک مسافر کے پیٹ سے 40 آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ بھکر کا رہائشی ملزم قطر ائر کی پرواز کیوآر 621 کے ذریعے دوحا کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔
تیسری کارروائی میں قطر جانے والے لاہور کے رہائشی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 675 گرام کوکین برآمد کی گئی۔ مسافر قطر ائرکی پرواز کیوآر 620 کے ذریعے دوحا جا رہا تھا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔