باجوڑ دھماکا جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی
دھماکے میں زخمی 123 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال خار
باجوڑ میں 30 جولائی کو ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزاسپتال خار نے باجوڑدھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی تفصیلات جاری کردیں۔
ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال خار ڈاکٹر لیاقت علی کے مطابق باجوڑ دھماکے میں اب تک 63افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد 43 لاشیں خار اسپتال لائی گئیں۔
مزید پڑھیں: باجوڑ؛ جے یو آئی ورکرز کنونشن خودکش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی
ڈاکٹر لیاقت علی نے مزید بتایا کہ ایک شدید زخمی نے ایل آر ایچ پشاور ، 4 نے سی ایم ایچ پشاور اور 2 نے تیمرگرہ اسپتال میں دم توڑا جبکہ 13 لاشوں کو ورثاء جائے وقوعہ سے اپنے ساتھ لے گئے۔ تین ناقابل شناخت لاشوں کی تدفین امانتاً کی گئی۔
مزید پڑھیں: باجوڑ دھماکا؛ باپ بیٹا دونوں ایک ساتھ دنیا سے رخصت
اسپتال انتظامیہ کے کہنا ہے کہ باجوڑ دھماکے میں 123 افراد زخمی ہوئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔