بورڈ نے مختلف امور پرمشاورت کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی سربراہ مصباح الحق ہوں گے

کمیٹی قومی سلیکشن کمیٹیوں کی تقرری، کوچز کی تعیناتی،کرکٹرز کے سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹس پر سفارشات تیار کریگی


ویب ڈیسک August 02, 2023
(فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مختلف امور پر مشاورت کے لیے ہائی پروفائل کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کے سربراہ سابق کپتان مصباح الحق ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے سربراہ سابق کپتان مصباح الحق ہوں گے تاہم انہیں سابق کپتانوں انضمام الحق اور محمد حفیظ کی معاونت حاصل ہوگی۔

سی ٹی سی کرکٹ سے متعلقہ معاملات پر سفارشات تیار کرے گی جن میں قومی سلیکشن کمیٹیوں کی تقرری، قومی ٹیم کے کوچز کی تعیناتی، کرکٹرز کے سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹس اور ان کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے مصباح الحق کو ''فری ہینڈ'' دیدیا

ڈومیسٹک اسٹرکچر کے معاملات، شیڈول، پلیئنگ کنڈیشنز کے معاملے میں بھی کمیٹی کی مشاورت شامل ہوگی، امپائرز، ریفریز اور کیوریٹرز کی دیکھ بھال اور ترقی کے منصوبوں کا پلان بھی تیار کرے گی۔

مزید پڑھیں: مصباح الحق پی سی بی سربراہ کے مشیر مقرر

کمیٹی کے پاس اپنی ضرورت کے مطابق اضافی کرکٹ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار بھی ہوگا، یہ کمیٹی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو مستقل بنیادوں پر رپورٹ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں