لاہور میں ڈاکو شہری سے 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ویڈیو سامنے آگئی
پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی
August 02, 2023
شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھ گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ غازی آباد کی حدود میں ڈاکو دن دیہاڑے بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری سے 18 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
سرعام سڑک پر لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں دو ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق شہری بینک سے رقم نکلوا کر اپنی منزل کی طرف جارہا تھا کہ اس دوران تعاقب کرنے والے ڈاکوؤں نے روک کر واردات کی۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔