موجودہ سال فلم انڈسٹری کی بہتری کاثابت ہوگا سنگیتا
حالات ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے، ہمیں نئے دور کے مطابق سوچ تبدیل کرنا ہوگی، سنگیتا
سینئر ہدایتکارہ سنگیتااپنی نئی فلم کے سلسلے میں صلاح مشورے میں مصروف ہیں کا کہنا ہے کہ بظاہر تو ہمیں محسوس ہورہا ہے۔
پاکستان کی فلم انڈسٹری بحالی کے بعد تیزی سے ترقی کررہی ہے لیکن ایسا نہیں ہے ابھی بہت سی مشکلات ہیں، ایک طویل عرصہ سے خراب حالات کو ٹھیک کرنے میں وقت ضرور لگتا ہے کیونکہ نئے لوگوں کے آنے کے بعد جس انداز سے کام ہورہا ہے وہ ہماری روایت نہیں تھی اب نئے دور کے مطابق ہمیں بھی اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا۔
یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو میں کہی۔ سنگیتا نے کہا کہ موجودہ سال فلم انڈسٹری کی بہتری کا سال ہوگا، کچھ اچھے پروجیکٹ سامنے آئیں گے تو لوگ سنیماؤں کی جانب متوجہ ہوں گے، کراچی اور لاہور میں سب ہی اس بات کی کوشش میں مصروف ہیں ہماری فلمی صنعت کا دور ایک بار پھر واپس آجائے بھارتی فلموں کا اب زور ٹوٹ چکا ہے پاکستانی فلم بین اب پاکستانی فلمیں دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔