ورلڈکپ پاکستان ٹیم وینیوز نہیں کارکردگی پر توجہ مرکوز کرے وسیم اکرم

احمد آباد، چنئی، کولکتہ اور ممبئی جیسے وینیوز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سابق کپتان


Sports Reporter August 03, 2023
احمد آباد، چنئی، کولکتہ اور ممبئی جیسے وینیوز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو وینیوز نہیں کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کسی بھی دن یا اسٹیڈیم میں کھیلنے کیلیے تیار رہنا چاہیے، احمد آباد، چنئی، کولکتہ اور ممبئی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستان ٹیم بھی ان باتوں سے پریشان ہونے کی بجائے کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میزبان ہونے کی وجہ سے بھارتی سائیڈ پر اضافی دباؤ ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ شیڈول میں تبدیلی پاکستان نے بھارتی درخواست قبول کرلی

قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا میچ سیکیورٹی خدشات کے باعث میچ کی تاریخ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ حتمی شیڈول کا اعلان بی سی سی آئی کی جانب سے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان، وجہ کیا ہے؟

رپورٹس کے مطابق بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور نیدلینڈز کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کا فیصلہ؛ حکومتی کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو ہوگا

ترمیم شدہ شیڈول کے تحت قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے۔ یہ میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں