نئے مالی سال کے پہلے ماہ تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 412 فی صد کمی

جولائی 2023ء میں ملکی تجارتی خسارے کا حجم 1.61 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ جولائی کے مقابلے میں 41.2 فیصد کم ہے


Irshad Ansari August 03, 2023
گزشتہ سال جولائی میں تجارتی خسارے کا حجم 2.73 ارب ڈالر تھا (فوٹو: فائل)

رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے ماہ (جولائی)میں ملکی تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر41.2 فیصدکی کمی کے ساتھ 1.61 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023ء میں ملکی تجارتی خسارے کاحجم 1.61 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 41.2 فیصدکم ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں تجارتی خسارے کاحجم 2.73 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر13.7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ جون میں تجارتی خسارے کاحجم 1.86 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جوجولائی میں کم ہوکر1.61 ارب ڈالرہوگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ جولائی میں ملکی برآمدات کاحجم 2.06 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی میں 2.25 ارب ڈالرتھا۔

مئی کے مقابلہ میں جون میں برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر13.7 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینے میں درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر26.4 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ جولائی 2023ء میں ملکی درآمدات کاحجم 3.66 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا جوگزشتہ سال جولائی میں 4.98 ارب ڈالرتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں