آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز حیا فاطمہ کی فلم ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

مختصر فلم ’As Far They Can Run‘ بہترین دستاویزی فلم کے ایوارڈ کیلئے نامزد کی گئی ہے


ویب ڈیسک August 03, 2023
(فائل فوٹو)

عالمی ایوارڈ یافتہ پاکستان فلمساز حیا فاطمہ اقبال کی ایک اور فلم ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوگئی۔

حیا فاطمہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ ان کی فلم ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوئی ہے۔

آسکرر ایوارڈ یافتہ فلمساز کی مختصر فلم 'As Far They Can Run' بہترین دستاویزی فلم کے ایوارڈ کیلئے نامزد کی گئی ہے۔

فوٹو: انسٹاگرام

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں بتایا کہ 'مذکورہ فلم میرپورخاص اور اردگرد کے علاقوں میں رہنے والے بچوں کی زندگیوں کے بارے میں ہے جو ذہنی معذوری کا شکار ہیں اور پھر انہیں کھلاڑی بننے کی تربیت دی جاتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 'یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں ان بچوں اور کوچز کی محنت کو اپنے کام کے ذریعے دنیا کو بتاسکوں تاکہ یہ بچے مزید اونچی اڑان بھر سکیں۔'

حیا اقبال نے اپنی انسٹا اسٹوری میں یہ بھی بتایا کہ فلم میں شامل ثنا کپری نامی بچے نے گزشتہ ماہ برلن میں ہونے والے خصوصی اولمپکس میں حصہ لیا تھا۔



انہوں نے بتایا کہ یہ فلم غلام اور سجاول کی کہانیوں پر بھی مبنی ہے جنہیں ان کا اپنا خاندان ذہنی معذوری کے باعث قبول کرنے کو تیار نہیں ہے اور وہ انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حیا اقبال پاکستان کی نامور دستاویزی فلمساز ہیں، وہ اس سے قبل ایک اکیڈمی اور دو بار ایمی ایوارڈز حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر چکی ہیں۔

 

 

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔