’’کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ سے پیسہ کمانے سے نہیں روکا جاسکتا‘‘

حکام کو چاہیے کہ پلئیرز کے نقصان کی تلافی کرنے کیلئے بھی پالیسی ہونی چاہیے، وقار یونس


Saleem Khaliq August 03, 2023
حکام کو چاہیے کہ پلئیرز کے نقصان کی تلافی کرنے کیلئے بھی پالیسی ہونی چاہیے، وقار یونس (فوٹو: کرکٹ شیڈول)

قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مختصر فارمیٹ کی بہت زیادہ کرکٹ ہورہی ہے،آپ کھلاڑیوں کو پیسہ کمانے سے نہیں روک سکتے۔

ایکسپریس نیوز کے دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے کہا کہ بورڈ کو دیکھنا ہوگا کہ اگر پاکستان کی کوئی سیریز آنے والی ہے تو کیا پلیئرز کو روک سکتے ہیں، اگر ایسا کیا ہے تو ان کے نقصان کی کس طرح تلافی ہو، ایسی پالیسی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کو بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا کہ ملک کو نقصان بھی نہ ہو اور کھلاڑی اپنے مستقبل کو محفوظ بھی بناسکیں۔

مزید پڑھیں: ''بورڈ نے کسی ذمہ داری کی پیشکش نہیں کی نہ دستیاب ہوں''

وقار یونس نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان کرکٹرز میں یہ احساس پیدا نہیں ہونا چاہیے کہ دوسرے ملکوں کے کرکٹرز مالی طور پر بہت مستحکم ہوتے جارہے ہیں اور ہم پیچھے رہ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں