سابق سربراہ پی سی بی اعجاز بٹ انتقال کرگئے

وہ سال 2008 سے 2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہے

وہ سال 2008 سے 2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہے (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ اعجاز بٹ لاہور میں انتقال کرگئے۔

سابق کرکٹر اور بورڈ سربراہ 2008 سے 2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ رہے، انہوں نے 8 ٹیسٹ میچز میں بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل تھا۔

اعجاز بٹ کی فیملی نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، انکی عمر 85 برس تھی جبکہ وہ طویل عرصے سے علیل اور فالج کے مرض میں مبتلا تھے۔


سابق سربراہ کے دور میں سال 2009 اور 2010 میں میچ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس میں محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کو پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ جبکہ اسی دور میں قومی ٹیم نے یونس خان کی قیادت میں 2009 میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ بھی جیتا تھا۔

دوسری جانب سابق بورڈ سربراہ اعجاز بٹ کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انکی فیملی اور دوستوں سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }