توشہ خانہ فوجداری کیس میں الیکشن کمیشن کے دلائل مکمل سماعت کل تک ملتوی

پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل نہیں دیے

پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل نہیں دیے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج میں چیرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے چیرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ کے اثاثوں میں نہ تو کوئی گاڑی، نہ زیورات ڈکلیئر کیے گئے ہیں، 300 مرلہ کے گھر اور دیگر اثاثوں کی مالیت صرف 5 لاکھ لکھی گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم، گواہ طلبی کی درخواست مسترد

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ پراسیکوشن کا 2018/19 توشہ خانہ کے متعلق کیس یہ ہے کہ رولز کے تحت 20 فیصد ادائیگی کرکے 107 ملین کے گفٹ انہوں نے لئے ، لیکن جیولری اور گاڑیاں ڈیکلیئر نہیں کیں ، یہ خود تسلیم کرتے ہیں ایک سو سات ملین کے تحائف وصول کئے لیکن ڈیکلیئر نہیں کئے، ایک سو سات ملین روپے کے گفٹس انہوں نے 58 ملین میں بیچے لیکن ذکر نہیں کیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل صبح 8:30 بجے تک ملتوی کردی۔
Load Next Story