مقبوضہ کشمیر کے پہاڑی قبائل کو شیڈول ٹرائبز کا درجہ دینے پرشدید احتجاج

پاکستان زندہ باد اور کشمیر کی آزادی کے فلک شگاف نعروں نے بھارتی مودی سرکار کی نیندیں حرام کردیں


خالد محمود August 03, 2023
مقبوضہ کشمیر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا؛ فوٹو: فائل

مودی حکومت نے پہاڑی برادری (گجر اور بکروال) کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کیلئے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا جس کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شدید احتجاج کیا گیا۔

بھارت میں بی جے پی حکومت مقبوضہ وادی میں انتخابی گیم پلان کے تحت ایسے اقدامات کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں گجر اور بکروال قبائل کو شیڈول ٹرائبز کا درجہ دینے کی کوشش کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

گجر اور بکروال برادری کی بھارتی حکومت کے روز بروز بڑھتے استحصال کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت کی طرف سے پہاڑی برادری کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کی مزموم کوشش کو مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کے مترادف قرار دیا۔

مظاہرین نے کشمیر کی آزادی کا پُرزور مطالبہ کرکے بھارتی سرکار کی نیندیں حرام کردیں۔

انسانی حقوق اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار نے مظاہرین پر حقِ آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنے پر ایف آئی آر درج کر ڈالی۔

مظاہرین نے کہا کہ بھارت پیلٹ گن کا استعمال کر کے کشمیریوں کی بینائی تو لے سکتا ہے لیکن جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتا۔ بلکہ ایسے اقدامات سے کشمیری عوام میں آزادی کا مطالبہ مزید زور پکڑتا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں