اسٹاک ایکسچینج میں تیزی 100 انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر

کے ایس ای 100انڈیکس 49 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا


ویب ڈیسک August 03, 2023
کے ایس ای 100انڈیکس 49 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھرپور تیزی آگئی جس سے 100 انڈیکس 49 ہزار پوائنٹس کے ساتھ 6 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

نئی ریفائنری پالیسی، شعبہ توانائی کے گردشی قرضوں میں کمی کے ممکنہ اقدامات اور مثبت معاشی توقعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 11 ویں روز بھی تیزی کا تسلسل برقرار ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا اور دوپہر تک 617 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی۔

اس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس بڑھ کر 49382پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ مارکیٹ کی سرگرمیوں پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں نئی ریفائنری پالیسی زیر بحث آنے کی خبر سے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں کیونکہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کی جانب سے پاکستان کے ریفائنری اور معدنی شعبوں میں وسیع البنیاد سرمایہ کاری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں