بابراعظم کو کولمبو اسٹرائیکرز کا کپتان کیوں نہیں بنایا بالنگ کوچ کا بیان آگیا

فرنچائز کی جانب سے بابر کو کپتان نہ بنانے پر مداحوں نے غصے کا اظہار کیا تھا


ویب ڈیسک August 03, 2023
فرنچائز کی جانب سے بابر کو کپتان نہ بنانے پر مداحوں نے غصے کا اظہار کیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سری لنکن ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور کولمبو اسٹرائیکرز کے بالنگ کوچ چمندا واس نے بابراعظم لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں فرنچائز ٹیم کی قیادت نہ کرنے پر کھل کر بات کردی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق سری لنکن فاسٹ بولر چمندا واس نے انکشاف کیا کہ بابراعظم اپنی بیٹنگ پر توجہ دینا چاہتے تھے اس لیے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے انکے فیصلے کا احترام کیا اور نروشن ڈکویلا کو قیادت کے فرائض سونپے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی موجودگی اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی، انکے علاوہ نسیم شاہ بھی بالنگ میں ایک بڑا نام ہیں جو ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: لنکن پریمئیر لیگ؛ فرنچائز کے بابراعظم کو کپتان نہ بنانے پر مداح حیران

قبل ازیں بابراعظم نے لنکن پریمئیر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائدگی کرتے ہوئے دو میچز کھیل چکے ہیں، پہلے میچ وہ محض 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے تاہم دوسرے میچ میں بابر نے 59 رنز اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

مزید پڑھیں: لنکن پریمئیر لیگ؛ بابراعظم کا جوئے کی تشہیر سے صاف انکار

واضح رہے کہ بابراعظم کی کولمبو اسٹرائیکرز دو میچز میں ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ گال ٹائیٹنز اور ڈمبولا اورا بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

قبل ازیں لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی کولمبو اسٹرائیکرز کی ٹیم میں بابراعظم کی جگہ نروشن ڈکویلا کو کپتان نامزد کرنے پر فینز نےفرنچائز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔