کراچی سنگدل باپ کے مبینہ تشدد سے ڈیڑھ سالہ بیٹی جاں بحق
نشے کے عادی باپ نے بھیک مانگنے کیلیے بچی پر تشدد کیا اور جلایا، بچی کی ماں بھی بھیک مانگتی ہے، نانی کا بیان
کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں سنگدل باپ کے مبینہ بہیمانہ تشدد سے ڈیڑھ سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئی۔
سیکٹر 51 بی میں محمد علی کالونی میں باپ کے تشدد سے جاں بحق بچی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی، جہاں اس کی شناخت ڈیڑھ سالہ فضا دختر چاند میاں کے نام سے کی گئی۔
بچی کی نانی انیس فاطمہ کے مطابق اُن داماد نشے کا عادی ہے اور پورے محلے میں بدنام ہے جب کہ بیٹی شوہر سے علیحدہ اُن کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔26 جولائی کو داماد چاند میاں اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی سے بھیک منگوانے کے لیے ماں سے زبردستی چھین کر لے گیا اور اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران بچی کو جلایا بھی گیا تاکہ زیادہ بھیک مل سکے۔
تشدد کے باعث بچی کی حالت انتہائی خراب ہو گئی اور اگلے دن جب بچی کی والدہ اور نانی چاند میاں کے گھر پہنچے تو بچی باہر چبوترے پر جھلسی ہوئی حالت میں پڑی تھی، جسے وہ اپنے گھر لے آئے۔ پیسے نہ ہونے کے باعث اسپتال میں علاج کے بجائے گھر پر علاج کررہے تھے کہ بچی جمعرات کی صبح دم توڑ گئی۔
بچی کی نانی کے مطابق اُن کا داماد پہلے بھی اپنی اہلیہ اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیٹی اور نواسی اُن کے ساتھ رہائش پذیرتھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم تو بچی کی تدفین کرنے جارہے تھے لیکن اہل محلہ کے کہنے پر بچی کو اسپتال لے کر آئے ہیں تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے پولیس سے بچی کے والد کو گرفتار کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچی کو اُس کی نانی آج مردہ حالت میں جناح اسپتال لے کر پہنچی تھی۔ جنہوں نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ بچی کا والد نشے کا عادی ہے اور بھیک مانگتا ہے جب کہ بچی کی والدہ بھی بھیک مانگ کر گزر بسر کرتی ہے۔ پولیس کے مطابق مبینہ طورپربچی کو قتل کرنے والے باپ کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائی کررہی ہے۔ امید ہے ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا جب کہ بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔