پاکستان نے ورلڈ مارشل گیمز میں گولڈ میڈل نام کرلیا

قومی چیمپئن دلاور خان سنان نے 77 کلوگرام گریپلنگ کے ایونٹ میں امریکی حریف کو شکست دی


Sports Reporter August 03, 2023
دلاور خان سنان کئی بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیت چکے ہیں

پاکستان نے ورلڈ مارشل گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

امریکا کے شہر ڈیٹونا میں کھیلے جانے والے ورلڈ مارشل گیمز میں قومی چیمپئن دلاور خان سنان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےگولڈ میڈل جیت لیا۔

دلاور خان سنان نے 77 کلو گرام گریپلنگ کے ایونٹ کے فائنل میں امریکی کھلاڑی ایلی ڈیوس کو شکست دی۔

واضح رہے کہ دلاور خان سنان پہلے بھی متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں