ٹینس اسٹار اُشنا سہیل انٹرنیشنل کمٹمنٹ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں

اشنا سہیل کو ملائیشیا میں تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازا گیا


Sports Reporter August 03, 2023
فوٹو: ایکسپریس

خاتون ٹینس اسٹار اُشنا سہیل انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے کمٹمنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں۔

اشنا سہیل کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں بلی جین کنگ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کی تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اُشنا سہیل انٹرنیشنل ٹینس ویمن رینکنگ حاصل کرنے والی واحد خاتون پاکستانی ٹینس کھلاڑی بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں