کراچی کے سوا دیگر انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر تاحال فیس ریکگنیشن نظام فعال نہ ہوسکا
کراچی ایرپورٹ پر لگے فیس ریکگنیشن ڈیٹا بیس کے لیے سندھ پولیس سے کرمنلز کا ڈیٹا مانگ لیا، ذرائع ایف آئی اے
ملک بھر کے ایئرپورٹ پر صرف کراچی ایرپورٹ پر فیس ریکگنیشن نظام فعال ہے جبکہ اسلام آباد اور لاہور سمیت دیگر انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر تاحال فیس ریکگنیشن نظام فعال نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی ایرپورٹ پر لگے فیس ریکگنیشن ڈیٹا بیس کے لیے سندھ پولیس سے کرمنلز کا ڈیٹا مانگ لیا، سندھ پولیس سے ڈیٹا لنک ہونے سے صوبے سے بیرون ملک فرار کی کوشش والے ملزمان کو پکڑا جاسکے گا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے چند ماہ قبل کراچی ایرپورٹ پر فیس ریکگنیشن سسٹم کو فعال کیا تھا، کراچی ایرپورٹ پر لگے کیمروں کی مدد سے فیس ریکگنیشن سسٹم کو لنک کیا گیا، کسی بھی جرم میں ملوث ملزم ایرپورٹ پر لگے کیمروں سے گزرنے پر ایف آئی اے مانیٹرنگ روم میں الارم بجے گا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق جدید نظام سے کرمنلز کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے میں مدد ملے گی۔
فیس ریکگنیشن سسٹم کے ڈیٹا بیس کے لیے سندھ پولیس سے کرمنلز کا ریکارڈ طلب
دریں اثنا ایف آئی اے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چہرے کی شناخت (فیس ریکگنیشن) سسٹم کے ڈیٹا بیس کے لیے سندھ پولیس سے کرمنلز کا ریکارڈ مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر نصب فیس ریکگنیشن سسٹم کی استعداد کو مزید بہترکرنے کے لیے اگلے مرحلے میں مزید ڈیٹا بیس شامل کرنے کے لیے سندھ پولیس سے کرمنلز کا ڈیٹا مانگا ہے۔
سندھ پولیس سے ڈیٹا لنک ہونے کے بعد صوبے سے بیرون ملک فرار کی کوشش کرنے والے ملزمان کو پکڑا جاسکے گا، اس وقت نصب سسٹم میں وہی تصاویر اور تفصیلات موجود ہیں جو کہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی جانب سے شامل کی گئی ہیں تاہم نئی پیش رفت کے بعد بیرون ملک فرار کی کوشش کرنے والے ملزمان کو پکڑا جاسکے گا۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ہوائی اڈوں میں صرف کراچی ائرپورٹ ہی یہ سسٹم مکمل طور پر فعال ہے، اسلام آباد، لاہور اور دیگر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر اس نظام کو بہت زیادہ مربوط نہیں بنایا جاسکا۔