سی پیک کے 10 برس مکمل مارگلہ ریلوے اسٹیشن پرمنعقد تقریب میں چائنیز میڈیا گروپ کی شرکت
چائینیز میڈیا گروپ کے وفد کو مارگلہ اسٹیشن سے صدر اسٹیشن تک ٹرین کی سیر بھی کروائی گئی
اسلام آباد کے مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے 10 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں چائنیز وفد کو ریلوے اسٹیشن اور چین کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی ٹرین کا دورہ بھی کروایا گیا اور مارگلہ اسٹیشن سے صدر اسٹیشن تک ٹرین کی سیر بھی کروائی گئی۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دس سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات زور و شور سے جاری ہیں۔ اسلام آباد مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر چائینیز میڈیا گروپ کے وفد نے دورہ کیا۔
پاکستانی میزبانوں نے چینی وفد کو چین سے تحفے میں آنے والی ٹرین کا ویزٹ کروایا اور بریفننگ دی۔ چینی وفد کے ارکان نے سی پیک اور دوطرفہ معاشی اور مالی تعاون سمیت پاکستان چینی دوستی کو خوش آئند قرار دیا۔
آرگنائزر کا کہنا ہے پاکستان چین دوستی لازوال ہے اور چین کی طرف سے لگژری کوچز پاکستانیوں کیلئے انتہائی فائدہ مند ہیں۔ تقریب کے میزبان فہد گوہر ملک نے چینی وفد کو ٹرین کی سیر کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین دوستی کے دس سال مکمل ہونا بہت خوشی کی بات ہے اور چائنہ نے ہر موڑ پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ چین سے تحفے میں ملنے والی نئی ٹرین کوچز میں پاکستانی شہریوں کو بہترین سفری سہولیات دینے کیلئے نرم سیٹس، ٹچ سکرینز، اے سی، ہیٹر، چارجنگ پورٹس سمیت کئی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔