زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی

کمرشل بینکوں اور سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 13 ارب 46 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی


ویب ڈیسک August 03, 2023
(فوٹو : فائل)

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 15 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق 27 جولائی کو زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 46 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں