فرحت شہزادی منی لانڈرنگ کیس پی ٹی آئی دورمیں تعینات 4 اہم بیوروکریٹس طلب
ایف آئی اے نے احمد عزیز تارڑ، طاہر خورشید، صالحہ سعید، عثمان معظم کو 7 اگست کو طلب کیا ہے
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی دور میں تعینات 4 اہم بیوروکریٹس کو فرحت شہزادی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کیس میں طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق طلب کئے جانے والوں میں احمد عزیز تارڑ، طاہر خورشید ، صالحہ سعید، عثمان معظم شامل ہیں۔ تمام افسران کو 7 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی دور میں طاہر خورشید وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے جبکہ صالحہ سعید ڈی سی لاہور اور ڈی جی ایکسائز کی اہم عہدوں پر تعینات رہی اور احمد عزیز تارڑ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات تھے۔
ایف آئی اے نے تمام افسران نے بینک اکاؤنٹس، بیرون ملک دوروں اور آف شور کمپنیون کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔