اسکردوایئرپورٹ کیلیے بین الاقوامی پروازوں کا آغازرواں ماہ ہوگا

یوم آزادی کے موقع پر پی آئی اے دبئی سے اسکردو کی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی، ترجمان


August 03, 2023
فوٹو؛ ایکسپریس

اسکردو ایئرپورٹ کے لیے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز رواں ماہ ہوگا، یوم آزادی پر پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز اسکردو ایئرپورٹ پر اترے گی ۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر پی آئی اے دبئی سے اسکردو کی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی، یہ اسکردو ایئرپورٹ کی پہلی بین الاقوامی پرواز ہوگی۔

ترجمان کے مطابق اسکردو ایئرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور دبئی سے آنے والی پرواز کی بکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوابازی کے شوقین افراد تاریخی پرواز میں سفر کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، پہلی پرواز پر مسافروں کو دنیا کی بلند ترین چوٹیوں اور دلکش جھیلوں کے نظارے بھی کروائے جائیں گے۔

پرواز دبئی سے اسکردو اور وہاں سے اسلام آباد آئے گی جس میں براہ راست اسکردو کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے مسافر بھی سفر کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں