تمیم اقبال کا ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان

انجری کے باعث ایشیاکپ کے اسکواڈ سے بھی باہر


ویب ڈیسک August 04, 2023
انجری کے باعث ایشیاکپ کے اسکواڈ سے بھی باہر (فوٹو: فائل)

بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپننگ بلےباز تمیم اقبال نے ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی اوپنر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث انکی ایشیاکپ میں شرکت مشکوک ہے تاہم ستمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ایکشن میں دیکھائی دے سکتے ہیں۔

قبل ازیں جولائی میں تمیم اقبال کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا تھا اور ریٹائرمنٹ سے دستبرادار ہونے پر قائل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی درخواست پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

مقامی میڈیا سے ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم حسینہ واجد کی سفارش پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا اور وہ اب ورلڈکپ تک بنگلادیش کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ موزوں کمبی نیشن بنگلہ دیش کیلیے دردِسر بن گیا

دوسری جانب تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ کپتانی چھوڑنے سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن کو اپنی انجری سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کے طور پر جب بھی قومی ٹیم کیلئے موقع ملے گا اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم سے بات ہوئی تھی اور وہ میرے معاملے کو سمجھ گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں