چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کمسن بچی رضوانہ کی تحویل حاصل کرلی

صحتیابی کے بعد رضوانہ کی تعلیم اور بہتر نشوونما کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے

صحتیابی کے بعد رضوانہ کی تعلیم اور بہتر نشوونما کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نےاسلام آباد میں تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کی قانونی تحویل حاصل کر لی۔


چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی قانونی تحویل میں لے لیا ہے، اس کا علاج معالجہ جنرل ہسپتال میں جاری ہے، اسے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ صحتیابی کے بعد رضوانہ کی تعلیم اور بہتر نشوونما کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو تشدد کا شکار بچوں کو تعلیم، علاج، رہائش سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کر رہا ہے.


[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/08/whatsapp-video-2023-08-03-at-5.34.50-pm-1691131101.mp4"][/video]

۔

Load Next Story