ورلڈکپ پاکستان سیکیورٹی وفد بھارت کا دورہ کب کرے گا

کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی کا معاملہ آئی سی سی میں اُٹھانے کا بھی فیصلہ


ویب ڈیسک August 04, 2023
کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی کا معاملہ آئی سی سی میں اُٹھانے کا بھی فیصلہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے سیکیورٹی کیلئے پاکستانی وفد کے آگست کے آخری ہفتے میں بھارت جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارنٹی ملنے پر ہی ٹیم کو بھارت بھیجے جانے پر اتفاق ہوا جبکہ سیکیورٹی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت میں سیکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور سیکیورٹی گارنٹی ملنے پر ہی ٹیم کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے بھیجنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان کی شرکت سیکیورٹی گارنٹی سے مشروط

ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو سفارشات مرتب کرکے بھیجے گی، بعدازاں ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آگست کے آخری ہفتے میں پاکستان کا سیکیورٹی وفد میزبانی کے مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بھارت کا دورہ کرے گا۔

دوسری جانب کمیٹی کا اہم اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے علاوہ دیگر ارکان میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کاٸرہ، طارق فاطمی شامل ہیں جبکہ حساس ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کے نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں شیڈول کی تبدیلی کے حوالے سے بھی باز گشت سنائی دے رہی ہے تاہم حتمی فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونا تھا، جس کے اب ایک روز قبل یعنی 14 تاریخ کو انعقاد کا امکان بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ ٹکٹس کی آن لائن فروخت کب شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اسی طرح پاکستان اور نیدلینڈز کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے، یہ میچ اب 10 اکتوبر کو ہوگا۔

شیڈول کے حوالے سے آئی سی سی یا بھارتی کرکٹ بورڈ نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔