علی امین گنڈاپور کے گھر پر چھاپہ سیلاب ریلیف کا سامان برآمد

سرکاری ریلیف کا سامان مقامی انتظامیہ نے غریب عوام کی امداد کیلئے جاری کیا تھا۔


ویب ڈیسک August 04, 2023
سرکاری ریلیف کا سامان مقامی انتظامیہ نے غریب عوام کی امداد کیلئے جاری کیا تھا۔

ڈی آئی خان میں مقامی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ موجود نہیں تھے جس کے باعث کوئی گرفتاری نہ ہوسکی۔

پولیس نے علی امین کے گھر سے سیلاب ریلیف، کورونا ریلیف کا سامان اور غلیلوں و ڈنڈوں کے تھیلے بھی برآمد کرلئے۔

پولیس علی امین کے گھر سے ریلیف کے سامان کے کئی ٹرک بھر کر لے گئی۔

علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل نگراں وزیر اعلیٰ کو خط لکھا تھا جس میں وزیر اعلیٰ پر کئی الزامات لگائے تھے ۔ انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کے خلاف عوام کو اکسایا اور دھمکیاں دی تھیں ۔

ادھر علی امین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی ہے جس کی رسیدیں موجود ہیں۔

تاہم پولیس کے مطابق یہ سرکاری ریلیف کا سامان ہے جو مقامی انتظامیہ نے غریب عوام کی امداد کیلئے جاری کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں