شہریار آفریدی ایک بار پھر رہائی کے فوری بعد گرفتار

شہریار آفریدی اڈیالہ جیل منتقل


ویب ڈیسک August 04, 2023
شہریار آفریدی اڈیالہ جیل منتقل

انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو رہا کردیا تاہم پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا۔

عدالت نے شہریار آفریدی کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تاہم عدالت سے باہر نکلتے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی پولیس انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہریار آفریدی جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کو ایک مقدمے میں رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن رات گئے انہیں اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد گرفتار کرکے دوبارہ نظر بند کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ان کی 15 روز کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں