ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور کوریا کا میچ 11 گول سے برابر

کھلاڑیوں کی جانب سے گول ضائع کرنے کا سلسلہ دوسرے میچ میں بھی جاری رہا


ویب ڈیسک August 04, 2023
(فوٹو: ایشین ہاکی فیڈریشن)

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان اور کوریا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

بھارت کے شہر چنائی میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے جاری ہیں، دوسرے دن کا پہلا میچ پاکستان اور کوریا کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی اپنی گرفت مضبوط رکھی تاہم کھلاڑیوں کی جانب سے گول اسکور کرنے کے مواقع ضائع کرنے کا سلسلہ دوسرے میچ میں بھی جاری رہا۔

دوسرے کوارٹر میں عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جس نے کوریا نے آخری کوارٹر میں پنالٹی اسٹروک پر برابر کیا۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی ٹرافی؛ ملائیشیا نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی

پاکستان کی طرف سے گول کیپر اکمل حسین اور عبداللہ نے بہترین کھیل پیش کیا، عمدہ پرفارمنس پر حنان شاہد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو ایک کےمقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ چھ اگست کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان، 7 اگست کو چین اور 9 اگست کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گی۔



 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں