50 ملکوں کے سفر پر نکلا پرتگالی سیاح چاغی میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک

ایران سے کوئٹہ آتے ہوئے 28 سالہ سیاح نیونو چاغی میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوا

فوٹو: فائل

بلوچستان کے علاقے چاغی میں گاڑی کی ٹکر سے غیر ملکی سیاح جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ نوجوان سیاح نیونو 50 ممالک کے سفر پر نکلا تھا، جو ایران سے کوئٹہ آتے ہوئے چاغی میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوا۔


سیاح کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اس کے بعد لاش کو مردہ خانے میں رکھا جائے گا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے لاش کی بیرون ملک منتقلی اور پرتگالی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کے لیے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا۔
Load Next Story